سنجوال کینٹ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی اٹک سٹی کے نائب صدر اسد خان مہند نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صدر پاکستان مرد حر سیاست کے بے تاج بادشاہ آصف علی زرداری کو انکے جنم دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی خوشحال پاکستان کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے عوام اورسیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حق خودداریت کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
پیپلز پارٹی خوشحال پاکستان کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی،اسد خان مہند
Jul 28, 2024