اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)منسٹری آف انرجی پاور ڈویڑن کے نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹر طاہر مسعود نے بطور چئیرمین بورڈ آڈائریکٹرز آئیسکو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔انھوں نے اپنی پہلی میٹنگ کے دوران آئیسکو چیف ایگزیکٹو اور فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے مفادات بروقت اور معیاری سروسز کی فراہمی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔فیلڈ فارمیشنز سو فیصد درست اور بروقت میٹر ریڈنگ،بروقت بلوں کی ترسیل،بلاتعطل بجلی کی فراہمی،بجلی سے متعلقہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اور صارفین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو یقینی بنائیں۔آئیسکو چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کم لائن لاسز،بہترین ریکوری،صارف دوست پالیسیوں کے اجراء ،قابل افسران اور جفاکش سٹاف کی بدولت پاکستان کے پاور سیکٹر میں ایک امتیازی مقام رکھتی ہے۔ مزید آئیسکو ریجن میں کسی بھی قسم کی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جارہی ہے اورمعزز صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس وقت آئیسکو کی درست میٹر ریڈنگ کی شرح99% ہے۔اور100% درست میٹر ریڈنگ کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر مسعود نے چیئرمین بورڈ آڈائریکٹرز آئیسکوکی ذمہ داریاں سنبھال لیں
Jul 28, 2024