ڈھاکہ(این این آئی )بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے دوران کئی مقامات پر انتہائی پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 150 سے زائد ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ بنگلہ دیش کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے دو دن قبل ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی توڑ پھوڑ کو دیکھ کر شیخ حسینہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور رو پڑیں۔شیخ حسینہ کو آنسو بہاتے ہوئے دکھانے والی تصویر جب شائع ہوئی تو مخالفین نے ان پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام عائد کیا۔
فسادات میں تباہ ریلوے سٹیشن دیکھ کر بنگلہ دیشی وزیراعظم رو پڑیں
Jul 28, 2024