سپیکر قومی اسمبلی کی کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت  کی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی  نے  بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی  نے دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی  اہلکار اخسان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سرادر ایاز صادق  نے کہا کہ شہید اہلکار اخسان جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں ۔ شہداکی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،  اسپیکر نے کہا کہ   شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہاردکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء￿  کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں،  دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن