فلوریڈا(آئی این پی )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی نائب صدر کمیلا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا۔ فلوریڈا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ(کمیلا ہیرس) بنیادی طور پر دائیں بازو سے تعلق رکھتی ہیں۔ سان فرانسسکو کو تباہ کر دیا۔ وہ واقعی تباہ کن ہیں، انہیں نہیں معلوم کے تعمیر کیسے کی جاتی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کمیلا ہیرس کا بیان توہین آمیز ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کوئی شخص جو یہودی ہے ان کو ووٹ کیوں دے گا۔
ٹرمپ نے کمیلا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز قرار دیدیا
Jul 28, 2024