کراچی (نیٹ نیوز) ترکیہ کے وزیرخارجہ کے طیارے کو ایندھن کی ضرورت کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔ ہفتے کی شام 4 بجکر55 منٹ پرترکیہ کے وزیرخارجہ کے طیارے کوایندھن فراہمی کے لیے جناح ٹرمینل پر اتارا گیا۔ طیارہ لائوس سے انقرہ جارہا تھا جس کوری فیولنگ کی ضرورت پڑی۔ طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ری فیولنگ اورلینڈنگ کی اجازت مانگی، ایندھن کی فراہمی کے بعد ترکیہ کے وزیرخارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔