راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ریاست کو باہر سے زیادہ اندرونی دشمن سے خطرہ ہے،اس دشمن کو شکست دینے کیلئے وکلا ء برادری کو اپنی حکومت اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا کیونکہ ہمارا دشمن اس کالے کوٹ سے ڈرتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ اگر وکلاء متحد ہو کر حکومت اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہو گئے وہ اس کاآخری دن ہو گا،راولپنڈی کی وکلاء برادری ہمیشہ ملکی ترقی اور سلامتی اور دیگر تحریکوں کے حوالے اہم کردار رہا ہے،اس بار بھی ہم سب نے ملکر سب سے پہلے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے کو لے کر آگے بڑھنا ہے اور ملکی ترقی اور اداروں کیخلاف جاری ملک دشمنوں کی سازشوں کو انکے حامیوں سمیت نیست و نابود کر دینا ہے،وہ گزشتہ روز یہاں ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں مسلم لیگ ن لائرزفورم پنجاب کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان قومی اسمبلی مہ جبین عباسی اور ہما چغتائی نے کہا کہ مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا اور مسلم لیگ ن ہی ملک بچائے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی شاہ،خالدنواز گھمن،عبدالرزاق ملک،راجہ حمید،رزاق مرزا،سعد بن شفیق،سمیرا یوسف،مس شیبا،رخسانہ مغل،چوہدری زبیر،ملک سعید،طاہر عباسی مسلم لیگ ن لائرز فورم راولپنڈی ڈویڑن کے دیگر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیاد ت کی ہر کال پر مسلم لیگ ن لائرز فورم ان کا ہراول دستہ ثابت ہو گا
ریاست کو باہر سے زیادہ اندرونی دشمن سے خطرہ ہے، رانا ظفر اقبال
Jul 28, 2024