شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کل سے گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیاتکا بتانا ہے کہ کل سے کراچی میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے، 29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا تیسرا اسپیل تیز بارش برسائے گا، بارشوں کا یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، 3 اگست کے بعد ایک اور سسٹم شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیاگیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی صبح یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار، کل سے بادل برسیں گے
Jul 28, 2024 | 14:29