بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی نکال لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ مریض پیشے کے اعتبار سے کسان ہے جو پیٹ میں شدید درد کی شکایت لیے اسپتال پہنچا۔ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے اور ساتھ ہی ایکس رے بھی کیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ٖڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو بڑی آنت میں لوکی کی موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا اور اسے اسپتال میں فوری داخل کرتے ہوئے 2 گھنٹوں تک آپریشن کیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی کو نکال لیا گیا جبکہ مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز یہ جاننے میں ناکام رہے کہ لوکی مریض کی بڑی آنت تک کیسے پہنچی جبکہ مریض کی جانب سے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا جس پر ڈاکٹرز نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے لوکی نکلنے پر ڈاکٹر دنگ رہ گئے
Jul 28, 2024 | 14:51