گولان کے علاقے میں میزائل حملہ ، 12 اسرائیلی ہلاک ، 30 زخمی

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے پہاڑی علاقے پر حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ گولان کے گاؤں مجدل شمس پر 40 میزائل فائر کیے گئے تاہم اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائل روکنے میں ناکام رہا۔میزائل گرنے کے وقت یہودی آبادکار میونسپلٹی عمارت کے باہر جمع تھے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس کے مطابق مجدل شمس پر راکٹ حملے حزب اللہ نے کیے تاہم لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گولان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق گولان میں اسرائیلی شہریوں پرحملہ 7 اکتوبرکے بعد سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے، حزب اللہ کو راکٹ حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن