سوئی سدرن گیس نے آج کراچی میں گیس کی بندش میں 8 گھنٹے کا اضافہ کر دیا

Jul 28, 2024 | 16:59

ویب ڈیسک

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج کراچی میں گیس کی بندش میں 8 گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے کراچی میں گیس بندش کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے، اب نصف شہر کو 24 کی بجائے 32 گھنٹے سے زائد گیس بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایس ایس جی سی نے پائپ لائن کی تبدیلی کے باعث مختلف علاقوں میں صبح 5 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے گیس بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ شیڈول کے مطابق روزانہ رات 10 بجے سے گیس بند کی جاتی ہے.تاہم ایس ایس جی سی نے اتوار صبح پانچ سے متاثرہ علاقوں میں بھی رات 10 بجے سے گیس بند کر دی۔رات میں گیس کی بندش اور اتوار کی صبح سے چوبیس گھنٹے گیس بندش سے گھریلو صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں، گیس کی بندش سے سرجانی ٹاؤن کے تمام سیکٹر، منگھوپیر، قصبہ ٹاؤن، اورنگی، نارتھ کراچی متاثر ہوں گے۔نارتھ ناظم آباد میں بھی چوبیس گھنٹے کے لیے گیس بند رہے گی، فیڈرل بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ، بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، کیماڑی، گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سپر ہائی وے کے اطراف بھی گیس بند ہوگی۔سی این جی اور آر ایل این اسٹیشنز کو بھی اتوار کی صبح سے 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کے لیے بھی گیس بند ہوگی، ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا تھا کہ صارفین عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کر لیں۔

مزیدخبریں