آج صبح نیوکراچی کے علاقے دعا چوک کے قریب بس سٹاپ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی پچیس سالہ حرا جاں بحق جبکہ زبیدہ اور اسماء شدید زخمی ہوگئیں ۔ تینوں خواتین فیکٹری ملازم تھیں اور ڈیوٹی پر جانے کیلئے بس کا انتظار کررہی تھیں ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ دوسرا واقعہ ناظم آباد نمبرایک میں بیکری کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد نے شفیع الرحمٰن کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ پاک کالونی میں شدید فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیداردار پچیس سالہ محمد عارف ہلاک ہوگیا۔ سائیٹ ٹاؤن کے علاقے فرنٹیر موڑ پر دودھ کی دوکان پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث چھبیس سالہ فرمان اللہ ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اتحاد ٹاؤن میں مفتی محمود چوک کے قریب ہونیوالی فائرنگ سے خاتون نظیراں بی بی ہلاک ہوگئی ۔