لاہورکی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے دونوں ملزموں کو بارہ جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

قادیانیوں کی عبادت گاہوں پرحملے کے ملزموں معاذ اورعبداللہ کو آج لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے تفتیش جاری ہے لہذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔ اس پر فاضل جج نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو بارہ جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ معاذ اورعبداللہ کو  گزشتہ سماعت کے موقعہ پرتفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کیاگیا تھا ۔ واضح رہے کہ دونوں ملزموں کو گزشتہ ماہ لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو میں قادیانیوں کی عبادت گاہوں پرحملے کے بعد گرفتارکیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن