عطاء آباد جھیل میں پانی کی سطح میں اضافھ ، ادھرسپل وے چوڑا کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرمتاثرین نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔

Jun 28, 2010 | 15:16

سفیر یاؤ جنگ
ہنزہ میں عطاء آباد کےمقام پربننے والی مصنوعی جھیل میں گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث پانی کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پانی کی سطح میں اضافے کے باعث گلمت، ششکٹ اور حسینی کے علاقوں میں مزید کئی مکان زیر آب آگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جھیل کی سطح میں سترہ فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ سطح میں دو فٹ کمی ہوئی ہے ۔ ادھرسپل وے چوڑا کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر متاثرین کا احتجاج جاری ہے۔ متاثرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر سپل وے کو مزید چوڑا نہ کیا گیا تو روزانہ کی بنیاد پر پانچ آئی ڈی پیزکفن پہن کرجھیل میں کود کراپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیں گے جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکومت پر  ہوگی۔ دوسری جانب مظاہرین کو عطاء آباد جھیل  سے دور رکھنے کیلئے مقامی انتطامیہ نے علاقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو جھیل کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزیدخبریں