بھارت اورکینیڈا نے سول جوہری تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

Jun 28, 2010 | 21:37

سفیر یاؤ جنگ
ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے سائیڈ لائینزپربھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ۔ اس موقع پردنوں ملکوں کے درمیان سول جوہری معاہدہ طے پایا جس پر بھارتی جوہری توانائی کے سیکرٹری کمار بینرجی اور کینیڈا کے وزیرخارجہ لارینس کینن نے دستخط  کیے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت بھارت کینیڈا سے یورینیم اور دیگرایٹمی سامان درآمد کریگا ۔  کینیڈا اور بھارت میں ایٹمی فضلے کو ٹھکانے لگانے اور تابکاری سے محفوظ رہنے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دونوں وزرائے اعظم کاکہنا تھا کہ سول جوہری معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزیدخبریں