لاہورمیں صوبہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے سات سو سے زائد ریسکیو ورکرز کی تربیت مکمل ہوگئی۔  

Jun 28, 2010 | 21:51

سفیر یاؤ جنگ
ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں صوبہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اورپنجاب کے سات سو سینتیس ریسکیورزکی پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں شریک خیبرپختوانخوا کے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کو ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔اس وقت خیبرپختونخوا دہشتگردی کے سلسلے میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے لیکن ہم اس لعنت کو ختم کرکے دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی سروس عنقریب شروع ہو جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب کے سینیئر مشیر سردار ذوالفقار خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پنجاب ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم تمام پاکستانی اکٹھے ہیں ۔
مزیدخبریں