تفصیلی دستاویز میں اُنیس سو سینتالیس سے دو ہزارنو تک پاکستان کی طرف سے مختلف شعبوں میں کیے گئے تمام معاہدوں، سمجھوتوں اور پروٹوکولزکےعلاوہ کنونشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ باسٹھ برسوں کا ریکارڈ بارہ جلدوں میں اکٹھا کیا گیا ہے جن میں ہرایک جلد میں چھ سو سے زائد صفحات ہیں۔دفترخارجہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ریاض احمد سید نے یہ مجموعے ترتیب دیئے ہیں جو پاکستانی کی سیاسی اور سفارتی تاریخ کو جاننے والوں کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔