وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے پنجاب بارکونسل کے لئے سوا کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے

Jun 28, 2010 | 23:37

سفیر یاؤ جنگ
بابراعوان نے یہ اعلان لاہور میں پنجاب بار کونسل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی پراجیکٹس میں وکلاء کالونیاں شامل کرانے، انہیں میڈیکل دلوانے اور بارز ایسوسی ایشنز کے اخراجات کے سلسلے میں وہ کوشش کررہے ہیں ۔ وکلاء کی فلاح کیلئے کہیں بھی جانا پڑا تو وہ جائیں گے۔ وکلا بھی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا فرض بنتا ہے کہ جن افراد کی وجہ سے انہیں مینڈیٹ ملا ان کا احترام کریں ۔ بابراعوان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی نظام عدل وکلا کے بغیر نہیں چل سکتا، وکلا رضاکار جوڈیشل فورس ہیں جن کی دل سے عزت کرتا ہوں۔ تقریب میں چئیرمین پنجاب بار کونسل رانا محمد اکرم خان، وائس چئیرمین ممتاز مصطفٰی، سینیٹر کاظم خان اور وفاقی سیکرٹری قانون پیر مسعود چشتی بھی موجود تھے۔ 
مزیدخبریں