نظریاتی سمر سکول میں تحریک پاکستان کے مجاہد محمد ایوب کے صاحبزادے اورمعروف گلوکار عدیل برکی نے بھی شرکت کی۔عدیل برکی نے ملی نغمے گائےجسے بچوں اوراساتذہ سمیت سبھی نے بہت پسند کیا۔
عدیل برکی کا کہناتھاکہ یہ نظریاتی سمرسکول ایک دن ضرور پاکستان کا ایک بڑا سکول بن جائے گا۔ جس میں امیراورغریب اورفرقہ پرستی ،ذات پات کے فرق کی تمیز کے بغیر بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر صوفی شاعرمحمد بخش کا کلام بھی پیش کیا۔
عدیل برکی کا کہنا تھا کہ آج کی نسل سے ہونے والی کوتاہیوں کی بدولت وطن عزیز جن مشکلات کی گھڑیوں سے دوچار ہے ہمیں امید ہے کہ یہ بچے محنت ،دیانت داری ،سچائی اورلگن کی بدولت آنے والے کل میں ملک وقوم کیلئے ایک روشن مستقبل کا باعث بنیں گے۔