کراچی میں شوگرمافیا ایک بار پھرسرگرم ہوگئی، چینی کی ہول سیل قیمت اڑسٹھ روپے جبکہ رٹیل قیمت ستر روپے سے تجاوزکرگئی۔

Jun 28, 2011 | 13:24

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی کی سو کلو کی بوری پر پانچ سو روپے کا نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں چینی کی سو کلو کی بوری چھ ہزار چار سو اسی روپے سے بڑھ کر چھ ہزار آٹھ سو پچاس روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت اڑسٹھ روپے جبکہ رٹیل مارکیٹ میں چینی ستر روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل ایک بار پھر منافع خوار مافیا سرگرم ہے اور روز مرہ استعمال کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا جارہا ہے ۔
مزیدخبریں