تتلے عالی سے نامہ نگار کے مطابق اٹھارہ گھنٹے طوےل لوڈشےڈنگ پر گذشتہ روز انجمن تاجراں کے رہنماﺅں اور شہرےوں کی اےک کثےر تعداد نے سب ڈوےژن نمبر 2کے دفتر کا گھےراﺅ کرتے ہوئے شدےد نعرے بازی کی۔بوریوالا میں بھی سینکڑوں افراد نے ٹرالیاں کھڑی کرکے ملتان روڈ بلاک کردیا اور واپڈا آفس کا گھیراﺅ کیا۔حافظ آباد اور گرد ونواح میں واپڈا کی جانب سے صارفین کو سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے زائد بل بھیج دیئے گئے جس سے صارفین سراپا احتجاج بن کر رہ گئے۔ صارفین کو بھیجے جانے والے ہزاروں روپے کے زائد بل ٹھیک کروانے کیلئے صارفین کی واپڈا دفاتر میں لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور صارفین واپڈا حکام کو کوستے رہے۔ننکانہ صاحب شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا جبکہ دیہات میں 24 گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے ہی بجلی آتی ہے مسلسل دو، دو، تین، تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بدوملہی، جلالپور بھٹیاں سمیت دیگر شہروں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اور عوام شدید گرمی میں حکومت کوکوستے اور بددعائیں دیتے رہے۔
لوڈ شیڈنگ