لاہور: ہربنس پورہ میں رنگ روڈ پر اوورہیڈ برج کا ایک حصہ ٹوٹ کر ٹرک پر آگرا، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق۔

Jun 28, 2012 | 13:09

سفیر یاؤ جنگ
واقعہ صبح اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اس اوور ہیڈ برج کے نیچے سے گذررہا تھا کہ اچانک پل کا ایک حصہ ٹرک پرآ گرا۔ جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ، حادثے کی وجہ سے ائیرپورٹ سے ہربنس پورہ جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں کے علاوہ کمشنرلاہوراور دیگراعلی حکام بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئے ، امدادی کارکنوں نے ملبے سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیرمین سی ایم آئی ٹی، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیف انجینیرساؤتھ اور ڈین آف یوای ٹی پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے جسے جلد انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا
مزیدخبریں