چین نے مغربی ممالک کی جانب سے پاکستانی ایٹمی پلانٹ پردباؤ قبول کرنےسےانکارکردیا۔

چین نے پاکستان سے ایٹمی تعاون پر امریکا سمیت کئی مغربی ممالک کےتحفظات کومسترکردیا ہے۔ نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں امریکا سمیت کئی مغربی ممالک نے پاک چین ایٹمی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔امریکی شہر سیٹل میں رواں ماہ ہونیوالےاس اجلاس میں مغربی ممالک نے پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ میں دو نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر چین کے سامنے کئی سوال اٹھائے تاہم چین نے دباؤ مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن