بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں قدرے کمی آگئی۔

Jun 28, 2012 | 15:10

سفیر یاؤ جنگ
انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب سترہ ہزار چھ سو دس میگاواٹ اور پیداوار بارہ ہزار آٹھ سو اٹھاون میگاواٹ جبکہ اوسط شارٹ فال چار ہزار ایک سو سترہ میگاواٹ ہے ۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پن بجلی کی پیداوار چار ہزار سات سو انچاس میگاواٹ ،تھرمل سے ایک ہزار پانچ سو سڑسٹھ میگاواٹ اور آئی پی پیپیز سے چھ ہزار پانچ سو بیالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔ فاونڈیشن کمپلکس بند ہونے کے باعث ایک سو پچھتر میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگئی ہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کا کہنا ہے کہ پاورسیکٹرز کو اضافی ایندھن ملنے کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں کمی آئی ہے
مزیدخبریں