واشنگٹن میں شیری رحمان کی دو امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ،موجودہ کشیدگی پر قابوپانے اورتعلقات کوبہتربنانے کیلئے بھرپور طریقے سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی سینیٹرز نے شیری رحمان سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزاپر تشویش کااظہارکیا اورپاکستان پرزوردیا کہ نیٹوسپلائی بحال اورحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس موقع پرشیری رحمان نے کہا کہ شکیل آفریدی پرکالعدم دہشت گرد تنظیم لشکراسلام کی مدد کرنے کا الزام ہےاورکیس عدالت میں چل رہا ہےاور پاکستانی حکومت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔شیری رحمان نے کہا کہ ڈاکٹرشکیل کیس کودوراندیشی سے ہینڈل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں جوپاکستانی فورسزپرحملے کررہے ہیں ان حملوں میں اب تک اٹھارہ پاکستانی فوجی شہید ہوچکے ہیں۔