پری مون سون بارشوں کا آغازہوگیا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔

Jun 28, 2012 | 15:27

سفیر یاؤ جنگ
ملک کے بیشترعلاقے طویل عرصے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے تاہم رواں ہفتے سے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے اورگرمی کی شدت آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے دوروزتک جاری رہ سکتا ہے۔ سندھ کا ضلع بدین کئی روزسے گرد آلود تیزہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔ درجنوں کچے مکانات گرچکے ہیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور مری میں چند ایک مقامات پر بارشوں کے بعد سے موسم بہتر ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں آج دوسرے روز بھی موسم ابرآلود ہے۔ اسکردو شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان اورساحلی علاقوں میں ہوائیں چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا
مزیدخبریں