اپر دیر (وقت نیوز) اپر دیر میں افغانستان کی سرحد پر ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی گئی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ وقت نیوز نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 شدت پسند اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں نے حملہ بدھ کی شام کیا تھا۔ دریں اثناءشدت پسندوں نے17پاکستانی شہےد فوجےوں کی سرکٹی نعشوں کی وےڈےو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کےا ہے کہ ان فوجےوں کو اےک پاکستانی چےک پوسٹ پر قتل کےا گےا، فرانسےسی خبررساں ادارے کے مطابق اےک سےنئر سکیورٹی اہلکار نے تصدےق کی کہ مشرقی افغان صوبے سے آنے والے حملہ آوروں نے17فوجےوں کو نشانہ بناےا، پہلے دن 6 فوجی جاں بحق ہوئے اگلے روز7 فوجےوں کو ذبح کردےاگےا، اہلکار نے مزید بتاےا کہ چار فوجی واقعے کے بعد لاپتہ تھے جن کو بعد مےں ذبح پاےاگےا، دکھاےا گےا ہے کہ 17فوجےوں کے کٹے سروں کو اےک سفےد چادر پر رکھا گےا ہے جن کے عقب مےں نقاب پوش شدت پسند کھڑے ہےں۔ انہوں نے فوجےوں سے چھےنی گئی بندوقےں اٹھا رکھی ہےں۔