پاکستان، چین، روس، یوکرائن پر حملہ

مکرمی! گلگت چلاس میں دہشت گردوں کے حملے میں چین، یوکرائن، روس اور پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق ہونے والوں کے ممالک کے سربراہان، عوام اور ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی آزادی خود مختاری قومی سلامتی پر ہی نہیں بلکہ انہوں نے چین، یوکرائن، روس پر بھی کھلا حملہ کیا ہے یہ پاکستان کے دشمن ممالک کے تخریب کار ایجنٹوں کی کارروائی ہے کہ ایک تو پاکستان کو ان ممالک بالخصوص چین سے تو بالکل ہی دور کردیا جائے کیونکہ پاکستانی سرکاری وفد چین کے سرکاری دورے پر جانے کے لئے عنقریب روانہ ہونے والا تھا اس حملے میں بیرونی ہاتھ کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔ خدارا کنویں کو پاک کرنے کے لئے اس سے پانی کے بوکے نہیں بلکہ کتے کو نکالیں اور وہ یہ ہے کہ پاکستان امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کی جنگ سے اپنے آپ کو علیحدہ کرے قومی سیاسی دینی عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھے اور قومی وقار پر مبنی داخلہ خارجہ پالیسی ترتیب دے اب نہیں تو کب خفیہ ایجنسیز قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ملک دشمن عناصر کے نیٹ ورک کو بے نقاب کریں گے۔(چوہدری فرحان شوکت ہنجرا لاہور)

ای پیپر دی نیشن