لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس غریبوں کیلئے پھندا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران ٹیکس فری بجٹ ہوئے کا ڈھنڈورا پیٹتے رہے ہیکن فنانس بل کی منطوری کے بعد ثابت ہو چکی ہے کہ یہ ایک ظالمانہ اور عوام دشمن بجٹ ہے جس سے غریب آدمی کو ریلیف نہیں بلکہ سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کی وجہ سے بحرانوں کا شکار ہیں لیکن حکمران عوام پر مزید مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں۔
5مرلے کے گھروں پر ٹیکس غریبوں کیلئے پھندا ہے : محمود الرشید
5مرلے کے گھروں پر ٹیکس غریبوں کیلئے پھندا ہے : محمود الرشید
Jun 28, 2013