پانی کی قیمتیں بڑھا کر واسا واسا ظلم نہ کرے: ناصر رمضان گجر

پانی کی قیمتیں بڑھا کر واسا واسا ظلم نہ کرے: ناصر رمضان گجر

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ق) لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے واسا کی طرف سے پانی کے استعمال کے نرخوں میں 100%فیصد اضافہ کے فیصلہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مزید ظلم کے پہاڑ نہ توڑے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین پر 50فیصد اور کمرشل صارفین پر 100فیصد اضافی بوجھ کفن اتارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران عوام کو پانی بھی فراہم نہیں کرسکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن