آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی پلان پر مطمئن کردیا ہے: چیئرمین ایف بی آر

Jun 28, 2013

اسلام آباد(این این آئی )چیئرمین ایف بی آر انصر جاوید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے مطمئن کردیاہے کہ 2ہزار475ارب روپے کی ٹیکس وصول کا ہدف حاصل کرلیاجائیگا۔ ا یک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی کی مدمیں 2007ارب روپے حاصل کیے جانیکاتخمینہ ہے ، آئندہ مالی سال کے دوران 202ارب روپے بجٹ میں ٹیکس اقدامات سے حاصل ہو جائیں گے ، اس طرح ٹیکس وصولی کی رقم 2209ارب روپے تک پہنچ جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران2475ارب روپے کے ہدف تک پہنچنے کیلئے266 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کیلئے کوئی بڑی گروتھ درکار نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں