لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چےئر مےن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت مزاروں اور درباروں کی سےکورٹی ےقےنی بنائے مشرف کے ٹرائل کا نعرہ ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا اجلاس مےں مفتی محمد سعےد رضوی پےر سےد اقبال شاہ صاحبزادہ عمار سعےد سلےمانی ، شےخ ذوالفقار رضوی ،مولانا محمد اکبر نقشبندی الحاج سرفراز تارڑ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ حکومت امرےکہ سے 350 ڈرون حملوں مےں شہےد ہونے والے 475 پاکستانےوں کے خون کا حساب مانگے ۔ دریں اثناءرہنماﺅں نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر حملے کی شدےد مذمت کی۔