لاہور(پ ر) نیشنل فورم فاراینوائرمینٹ اینڈہیلتھ کی جانب سے 10واں سالانہ اینوائزمینٹ ایکسیلنس ایوارڈ 2013 ویسٹ بسٹرز نے جیت لیا۔ ان کا کوڑے اوردیگر فضلے سے بجلی پیداکرنے کا پراجیکٹ پہلے نمبر پر قرار پایا۔ ویسٹ بسٹرز کے چیف ایگزیکٹو آصف فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ماحول دوست انرجی پیداکرنے کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیاکے تمام ترقی یافتہ ممالک ماحول دوست انرجی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔ افسوس پاکستان میں بجلی کے بحران کے باوجود اس حوالے سے بہت کم کام ہورہا ہے۔