لاہور ( کامر س رپورٹر )قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر شیخ محمد مشتاق نے کہاہے کہ حکومت نے سیلزٹیکس،پٹرول،بجلی کی قیمتوں اضافہ غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ اور پا نچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس لگا کرعوام کا جمہوریت سے اعتمادختم کر دیا ہے ۔یہ بات ا ُنھوں نے گزشتہ روز سرکلر روڈ ،ریلوے روڈ ،اندرون شہر ،لنڈا بازار ودیگر مارکیٹوں کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو ایف بی آر کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا ہے بازار میں مرغی ،دال ،چینی ،آٹا دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو چیک کرنے کوئی نظام نہیں حکومت پانچ سال تاجروں کو یہ کہہ کر تسلیاںدیتی رہی ہم اقتدار میں آکر تاجروں کے بنیادی مسائل کا حل اور لوڈشیڈنگ ،امن وامان ،مہنگائی اور بےءروز گاری کو ختم کرینگے مگرانھوں نے اس پر عمل کرنے کی بجائے تاجروں کی کمر توڑ کر اُن پر مہنگائی اور ٹیکسوںکا عذاب نازل کردیا ۔جسکی وجہ سے آج تاجر سٹرکوں پر آکر احتجاج کرنے اور کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔اُنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ اور ٹیکس کے عذاب سے جان چھڑائی جائے ورنہ تاجر شدید مزاحمت کرنے اور تحریک چلانے پرمجبور ہونگے ۔