لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کیامسلم لیگ (ن) سیف الرحمن کا دور دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے؟ صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیسز میرٹ کے مطابق بند ہوئے اور اب دوبارہ شروع نہیں ہو سکتے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ سوئس حکومت نے فروری میں کہا تھا کہ سوئس کیسز میں 2008ءکے بعد کوئی نئی شہادت نہیں آئی اس لئے یہ کیس دوبارہ نہیں کھل سکتا جس کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مذکورہ کیسز میرٹ کے مطابق بند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی لیکن کیا مسلم لیگ (ن) سیف الرحمن کا دور دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے؟ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت خوفزدہ نہیں ہو گی اور ہم نے پہلے بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
کائرہ