کوٹ رادھا کشن: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

کوٹ رادھا کشن: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

کوٹ رادھا کشن+ قصور (نامہ نگاران) دیرینہ رنجش پر تصادم میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک آدمی شدید زخمی ہو گیا۔ واقعات کے مطابق نواحی قصبہ جاگوکی میں رانا انتظار اور رانا قربان کے درمیان بچوں کی لڑائی کی وجہ سے رنجش چلی آ رہی تھی۔ گزشتہ روز رانا قربان کا بیٹا اپنی گدھا گاڑی پر جا رہا تھا کہ سامنے رانا انتظار کی موٹر سائیکل کھڑی تھی، اس کو راستہ دینے کا کہا جس پر ان کی آپس میں تکرار ہو گئی اور معاملہ بڑھتا ہوا فائرنگ تک پہنچ گیا اور دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی جس پر دونوں فریقوں کے رانا انتظار حسین اور رانا قربان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک نوجوان محمد اشفاق زخمی ہو گیا جس کو لاہور ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گکھڑمنڈی، ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس 4 افراد ایک شخص کو اُٹھا کر لے گئے، عدالت کے حکم پر مقدمہ
گکھڑمنڈی (نامہ نگار) ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس چار افراد ایک شخص کو اُٹھا کر لے گئے، عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس 4 افراد نواحی گا¶ں کی رہائشی غلام فاطمہ کے گھر داخل ہو کر اس کے بیٹے کو اُٹھا کر لے گئے۔
ایک شخص اغوا/مقدمہ

ای پیپر دی نیشن