زرداری خط لکھوانے کے جرم میں نائیک اور یاسمین عباسی کے ہمراہ جیل جائیں گے: حافظ حسین

زرداری خط لکھوانے کے جرم میں نائیک اور یاسمین عباسی کے ہمراہ جیل جائیں گے: حافظ حسین

Jun 28, 2013

اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری جیل سے این آر او ون کے تحت ایوان صدر آئے، اب این آر او بھی ختم ہو گیا ہے اور صدارتی مدت بھی ختم ہونے جا رہی ہے، لگتا ہے کہ زرداری اب سوئس حکام کو دوسرا خفیہ خط لکھوانے کے جرم میں ایوان صدر سے فاروق نائیک اور یاسمین عباسی کے ہمراہ ایوان صدر سے جیل ہی واپس جائیں گے۔ عمران خان نے آصف زرداری کے بھجوائے جانے والے آم اس لئے نہیں کھائے کیوں کہ انہیں بعد میں گٹھلیوںکے دام ادا کرنے پڑیں گے۔ وہ جمعرات کو اوکاڑہ پریس کلب میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ ماضی کے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو بچانے کے لئے سوئس حکام کو دوسرا خفیہ خط لکھ کر زرداری کے لئے نائیک ہوتے ہوئے ”نائیکہ“ کا کردار ادا کیا ہے۔
حافظ حسین

مزیدخبریں