اسلام آباد(نامہ نگار)ججز نظر بندی کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف نیا عبوری چالان داخل کرادیا گیا ہے، سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد میں عبوری چالان جمع کروایا ہے، عبوری چالان میں 17نئے گواہوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سرکاری وکیل کے طور پر مقدمہ کی پیروی سے انکار کرنے والے سینئر وکیل سید محمد طیب ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں، عبوری چالان پیش ہونے کے بعد ججز نظر بندی کیس میں گواہوں کی کل تعداد 35ہو گئی ہے جن میں 26 وکلائ، 7پولیس اہلکار اور سپیشل برانچ کے 2نمائندے شامل ہیں۔ ججز نظربندی کیس کے حوالے سے پیش کئے جانے والے عبوری چالان میں ججوں کو نظربند رکھنے کی خبروں کے تراشے بھی چالان کا حصہ ہیں۔