اہلسنت والجماعت میانمار اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج یوم احتجاج منائے گی، ریلیاں نکالی جائیں گی

اہلسنت والجماعت میانمار اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج یوم احتجاج منائے گی، ریلیاں نکالی جائیں گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کی اپیل پر آج (جمعہ) ملک بھر میں برما اور شام میں معصوم مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف یوم احتجاج منائے گی اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اپنے بیان میں علامہ لدھیانوی نے کہا کہ شام میںمسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کارروائی کرے۔ انسانی حقوق اور انصاف کے علمبردار کی خاموشی اور روایتی بیانات مایوس کن ہیں، او آئی سی اہلسنت کمیونٹی اور مسلم ممالک کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرے۔ عرب ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایک مخصوص گروہ شام کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مخصوص بیرونی سفارتخانے ملکی معاملات میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
یوم احتجاج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...