چشتیاں (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز) چشتیاں کلاس ششم کے دو کمسن ذہین طلبا نے کلاس ٹیسٹ اور سالانہ امتحان سے متعلقہ ایک سافٹ ویئر ”فیصنا“ تیار کر کے نہ صرف ورطہ حیرت میں ڈال دیا بلکہ اساتذہ سے داد تحسین بھی حاصل کی۔ دانش سکول بوائز چشتیاں کے دو طالب علموں فیصل رحمان اور ثناءاﷲ نے دانش سکول میں بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیم کا عملی ثبوت ظاہر کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پرنسپل پروفیسر محمد یٰسین مرزا گورننگ باڈی کے ممبر و معروف صنعتکار ملک محمد ارشد نے مذکورہ سافٹ ویئر کا افتتاح کرتے ہوئے دونوں بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پرنسپل، ایڈمن آفیسر میجر (ر) صنوبر غوری، سٹاف کو مبارکباد دی۔ نصابی کتب سے مرتب کردہ پرچہ سوالات کے جوابات کسی کاغذ، پنسل وغیرہ کے بغیر بہت کم وقت میں ایک کلک کے ذریعے دئیے جا سکتے ہیں اور جواب غلط ہونے کی صورت میں سافٹ ویئر طالب علم کو اسی وقت غلطی کی نشاندہی کر دے گا جبکہ تمام پرچہ حل کرنے کے بعد حاصل کردہ مارکس کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔
سافٹ ویئر