اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے بیوروکریسی میں تقرروتبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات آغا ندیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نذیر سعید کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آغا ندیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ راجہ حسن عباس کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ایڈیشنل سیکرٹری انچارج لگا دیا گیا ہے۔ راجہ حسن عباس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تھے۔