ورلڈ ہاکی لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے: آصف باجوہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی اپنی پوری توانائی سے کھیلے تو قومی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائیشیاءہوم گراﺅنڈ پر ہمیشہ نہایت سخت حریف ثابت ہوتی ہے اور اس بار بھی وہ پوری قوت کے ساتھ ٹیموں کا مقابلہ کرے گی۔ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا پول نہایت سخت ہے جس میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ میزبان ملائیشیاکی ٹیمیں شامل ہیں۔ اگر پاکستان پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس سے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میںکوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایشیائی اور یورپین ٹیموں کے امتزاج پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے اچھا اقدام کیا ہے اس سے جہاں کھیل کامعیار بہتر ہوگا وہیں شائقین ہاکی کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میںملائیشیاءکے خلاف قومی ہاکی ٹیم کا پہلا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کھلاڑیوںکو اپنی نیچرل گیم کھیل کر حریف ٹیم کو زیر کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ ملائیشیاءمیں کل سے شروع ہونے والے ایونٹ میں پہلی تین ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...