بالآخر قومی اسمبلی نے ابجٹ اجلاس کی مسلسل طوےل نشستیں منعقد کرکے مالےاتی بل 2013-14کی کثرت رائے منظوری دے دی ہے حکومت اور اپوزےشن کے درمےان مالےاتی بل پر اتفاق رائے نہےں ہوسکا ہے جس کے باعث سپےکر کو مالےاتی بل پر اےوان سے رائے لےنا پڑی کےونکہ حکومت نے اپنی پوری پارلےمانی قوت اےوان مےں موجود رہنے کی ہداےت کررکھی تھی اور انکی خاطر تواضع کا بھی خصوصی انتظام کررکھا تھا اس لےے اپوزےشن حکومت کے لےے مالےاتی کی منظوری مےں کوئی خاص رکاوٹ نہ پےدا کر سکی حکومت نے باآسانی مالےاتی بل منظور کروالےا اسی طرح ضمنی مطالبات زر کی منظوری کی راہ مےں بھی اپوزےشن رکاوٹ نہےں بنی۔ قومی اسمبلی کے سپےکر نے ساڑھے پانچ گھنٹے تک اجلاس کی صدارت کا رےکارڈ قائم کےا ۔