سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے تیس سال سے سےالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پرلگائے جانے والے بابا چاملیال کے سالانہ میلہ میں ہزاروں پاکستانی شہریوں کو شرکت سے روک دیا جس کے بعد پاکستانی علاقہ میں اس میلے کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ تاہم ورکنگ باﺅنڈری لائن پر پاکستان کی سیدانوالی چیک پوسٹ کے قریب مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان چناب رینجرز اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے حکام نے شرکت کی اور اس موقعہ پر چاملیال کے مزار پر پاکستان چناب رینجرز کی طرف سے خصوصی چادر بھی چڑھائی گئی۔ بابا شہید چاملیال کے میلہ کے موقع پر زیرولائن پر مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں ہونےو الی تقریب کے موقع پر بھارتی میڈیا اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے افتتاحی تقریب کے موقعہ پر موجود پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کی کوشش کی تو بھارتی سکیورٹی فورسز نے انہیں روک دیا اور لائن پار کرکے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی اجازت نہ دی جس پر بھارت کے مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات کے نمائندگان نے بھارتی سکیورٹی فورسز کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ میڈیاآزاد ہے اس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
سالانہ میلہ