پشاور (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ اسمبلی توڑنے کی باتیں کریں؟ وہ سیٹ جیتنے کے بعد پشاور کو چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ گئے، عمران خان تبدیلی کا وعدہ کرکے اب بھاگ رہے ہیں، پختون قوم کو ایک بار سازشوں کے ذریعے پھر تباہ کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ پختون قوم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور قوم کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ جنگ صرف پختونوں کی نہیں ہے ملک بھر کی ہے تو پختونوں کو اب لاہور اور اسلام آباد میں بھی رکھنا چاہئے۔ عمران کو پشاور میں دفتر کھول کر پانچ سال تک لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔
عمران کو اسمبلی توڑنے کی باتیں کرنے کا اختیار کس نے دیا: غلام احمد بلور
Jun 28, 2014