گھریلو حالات، فیصل آباد میں خاتون ملتان میں کانسٹیبل نے زندگی ختم کرلی

فیصل آباد  + ملتان (نمائندہ خصوصی+اے پی پی) گھریلو حالات، فیصل آباد میں خاتون، ملتان میں  کانسٹیبل نے زندگی ختم کرلی۔ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں 45 سالہ نامعلوم خاتون نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر مارچری یونٹ منتقل کر دی ہے۔ خاتون کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔ملتان میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہیڈ محمد والا ناکہ پر ڈیوٹی کرنے والے پولیس کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ایس پی گلگشت خالد رئوف نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا تھانہ شاہ شمس کا کانسٹیبل ابرار نعیم پچھلے 6 روز سے ناکہ ہیڈ محمد والا پر ڈیوٹی دے رہا تھا اور وہ دو روز سے پریشان تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...