لاہور (نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں بھرتی کی منظوری دے دی۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ سمری کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کے تدریسی، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز صحت میں ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی پوسٹوں اور نئی بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے بھرتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔