ایف بی آر میں دو درجن کے قریب گریڈ 20 کے کمشنر تبدیل

اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر تبادلے‘ دو درجن کے قریب گریڈ 20 کے کمشنر تبدیل، ان لینڈ ریونیو سروس کے 29 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شمس الہادی کو ڈائریکٹر آئی این آئی کراچی‘ ڈاکٹر مالک محمد خان اعوان کمشنر آر ٹی او سرگودھا‘ محمد اشتیاق احمد‘ چیف انٹرنیشنل ایف بی آر اسلام آباد‘ ڈاکٹر حامد عتیق سرور کمشنر ایل ٹی یو لاہور‘ آمنہ حسین ڈائریکٹر ٹرینی اینڈ ریسرچ لاہور‘ شعبان بھٹی آر ٹی او 2 لاہور‘ نواب خان کمشنر آر ٹی او پشاور‘ سید علام عباس کمشنر اپیل تھری اسلام آباد جبکہ عبدالحمید میمن کو کمشنر بی ٹی بی کراچی تعینات کردیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے 29 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی جن میں محمد عابد رضا بودلہ‘ عائشہ خالد‘ امجد محمود‘ محمد قاسم صمد خان‘ عبدالرشید‘ شمس الہادی‘ طارق محمود خان‘ محمد اقبال‘ عنبرین افتخار‘ ڈاکٹر احمد شہاب‘ امجد محمود‘ ساجد نذیر ملک اور شاہدالحسن چٹھہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن