وزیراعظم نے اسلام آباد میں 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی

Jun 28, 2014

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اسلام آباد میں  9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے سارے تحقیقاتی عمل کی سربراہی لیگی رہنما سینئر قانون دان اور ممبر پیمرا چودھری اشرف گجر کو سونپتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں تحقیقات کے عمل کو مکمل شفاف بنا کر جلد از جلد اس کی رپورٹ ارسال کریں۔

مزیدخبریں