پاکستان اور بھارت کا خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق: بھارتی میڈیا

Jun 28, 2014

نئی دہلی(آن لائن) پاکستان اور بھارت نے خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے‘ مذاکرات کے سلسلے میں بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان جائیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور جنوبی ایشیا کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں عہدیداروں نے پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کو آگے بڑھانے پر مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں